۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام  صفرفلاحی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ڈائرکٹر نے کہا: اربعین کے موقع پر حرم مطہر کی جانب سے زائرین کے لئے رہائش، لانڈری، کپڑوں بیگ اور کی مرمت، موبائل فون چارج کرنے کی سہولت اور طبی خدمات فراہم کی جائیں گی، جو 12 صفر سے شروع ہو کر 30 صفر تک جاری رہیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین صفر فلاحی نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی جانب سے زائرین اربعین کو فراہم کی جانب والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں رہائش، کھانا وغیرہ کے ساتھ ساتھ متعدد سہولیات فاہم کی جائیں گی۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ڈائرکٹر نے اربعین کے موقع پر زائرین کوحرم مطہر کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا: اربعین کے موقع پر حرم مطہر کی جانب سے زائرین کے لئے رہائش، لانڈری، کپڑوں بیگ اور کی مرمت، موبائل فون چارج کرنے کی سہولت اور طبی خدمات فراہم کی جائیں گی، جو 12 صفر سے شروع ہو کر 30 صفر تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے حرم میں زائرین کے لئے رہائش کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: صحن جواد الائمہ علیہ السلام میں واقع مہمان خانہ میں ہر رات 400 خواتین اور مردوں کے لئے انتظام کیا گیا ہے جس میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک زائرین آرام فرما سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: رات کے وقت زائرین کے آرام کے لیے حرم مطہر کے علاوہ بھی میدان مطہری اور اراک اسٹریٹ میں واقع دو حسینیہ کو بھی پاکستانی زائرین کے لیے مہیا کیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فلاحی نے زائرین اربعین کے لیے حرم میں کیٹرنگ اور مہمان نوازی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: روزانہ 10 ہزار کھانے تقسیم کئے جائیں گے، 2,000 ناشتے ، 4,000 لنچ اور 4,000 ڈنر شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .